اریجیت سنگھ کے بعد ساحر علی بگا کا بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ

پاکستان کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے اپنے کیرئیر سے متعلق جلد بڑا فیصلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ موسیقی کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ کرنے والے ہیں۔

https://6680652e3c64f7fca6e86df95fe76cd7.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-45/html/container.html

ساحر کی یہ اسٹوری مشہور بھارتی پلے بیک سنگر اریجیت سنگھ کے میوزک سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی۔

انسٹا اسٹوری میں ساحر علی بگا نے لکھا، ’اریجیت سنگھ نے موسیقی نہیں چھوڑی بلکہ انہوں نے آزادی کا انتخاب کیا۔ ایک سچا فنکار کبھی دستبردار نہیں ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ بہتری کی طرف بڑھتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’جب کوئی برسوں انڈسٹری کے لیے محنت کرتا ہے اور وہی انڈسٹری اس کا دل توڑ دیتی ہے، تو یہ مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن ایسے فیصلے ضروری ہوتے ہیں۔‘

ساحر نے اپنے آئندہ منصوبوں کے بارے میں بھی عندیہ دیتے ہوئے لکھا۔ ’میں بھی جلد کوئی اہم فیصلہ کروں گا اور اس کا اعلان کروں گا۔ ایک نیا موسیقی سفر شروع ہونے والا ہے، جو سچائی، آزادی اور خالص فن سے بھرپور ہوگا۔ اگلا باب جلد شروع ہوگا، لوگ جڑے رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *